مینگلور یکم نومبر(ایس او نیوز) جیویلری کی ایک دکان میں گاہک کی شکل میں آنے والے ایک شخص نے وہاں کاونٹر پر موجود لوگوں کی توجہ دوسری طرف مبذول کرواتے ہوئے 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات اڑالئے اور اطمینان سے رفو چکر ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق شہر کی پون آشرم بلڈنگ میں واقع وجیا لکشمی جیویلرس میں جب اسٹاک چیک کیا جارہاتھا تو 72 گرام سونے کے زیورات کم دکھائی دئے۔ دکان کے مالک بھوپتی نے دکان کے اسٹاف سے تحقیقات کی تو کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا۔ پھر جب دکان کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کیا گیا تو اس سے پتہ چلا ہے کہ 28 اکتوبر کو دکان میں جب بھوپتی موجود نہیں تھا تو ایک اجنبی شخص نے دکان میں گاہک کی شکل میں داخل ہوکر سیلس اسٹاف کی توجہ دوسری طرف کرتے ہوئے ٹیبل کے ڈراور کے اندر سے زیورات اڑالئے ہیں۔ اتفاق سے اس موقع پر دکان میں بھوپتی موجود نہیں تھا اور اس کی بیوی وجیا اور دیگر اسٹاف کاروبار سنبھالے ہوئے تھے۔
بھوپتی کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔